Chawal ki Kheer | چاول کی کھیر - Welcome to Bunzah!

Welcome to Bunzah بُنذہ میں آپ کا خوش آمدید

Friday, 7 June 2019

Chawal ki Kheer | چاول کی کھیر


چاول کی کھیر

اجزاء:

·          چاول  1/2

·          دودھ  1/2

·          چینی حسب ضرورت

·          الائچی 3 عدد پسا ہوا

·          ناریل کٹا ہوا حسب ضرورت

پکانے کی ترکیب:

ٹوٹے ہوئے چاول دھو کر تین گھنٹے کیلئے بھگو دیں پھر ہاتھوں سے خوب مسل لیں تاکہ باریک ہو جائیں اور ہلکی آنچ پر زرد کرلیں پھر اسی میں آدھا  گلا س یا مکمل گلا س  پانی ڈال لیں پھر اتار کر دودھ ملا لیں اور چمچ چلا کر پکائیں۔ گاڑھا ہونے لگے تو چینی حسب ضرورت شامل کر دیں الائچی بھی ڈال دیں۔ ناریل کاٹ کر ڈالیں اور  پانی خشک ہونے پر اتار لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر کھائیں۔ چاول ابالے بغیر بھی کھیر پکائی جا سکتی ہے اس میں یہ خیال رکھیں کہ چاول اچھی طرح گل جائیں۔ آنچ تیز نہ کر یں اور پانی کی جگہ دودھ زیادہ ڈالیں۔

No comments:

Post a Comment