Solar Eclipse 2-July-2019 | سورج گرھن 2۔جولائی-2019 - Welcome to Bunzah!

Welcome to Bunzah بُنذہ میں آپ کا خوش آمدید

Monday, 1 July 2019

Solar Eclipse 2-July-2019 | سورج گرھن 2۔جولائی-2019

شمسی مکمل گرہن:

مکمل سورج گرہن 2  جولائی  رات منگل اور بدھ کی درمیانی شب 9  بج کر 55 منٹ پر آغاز ہوگا۔ انتہائی نقطہ عروج 3 جولائی کی رات 12 بج کر 22 منٹ پر ہوگا جبکہ گرہن کا اختتام رات 2   بجکر  50 منٹ پر ہوگا۔فلکیات کے حساب سے یہ گرہن برج سرطان کے10:37:33 درجہ پر لگے گا۔ اس سورج گرہن کا مکمل نظارہ چلی اور ارجنٹائن میں کیا جا سکے گا۔ جبکہ سورج گرہن کا جزوی نظارہ پولینسیا، کوک آئی لینڈ،  سیلواڈور،پیرویوروگوئین،ارجنٹائن،بولیویا اور برازیل کے جنوبی حصوں میں کیا جاسکے گا۔جبکہ رات ہونے کی وجہ سے یہ سورج گرہن ایشیا کے مختلف ممالک مثلاََ انڈیا، پاکستان اور افغانستان میں نہیں دیکھا جا سگے گا۔

نماز کسوف:

سورج گرہن کے دوران دو رکعت نماز  امام کے پیچھے پڑھی جاتی ہیں جو نمازکسوف کہلاتے ہیں نماز کی قرآت لمبی ہوں اور رکوع اور سجدہ بھی بہت دیر تک ہوں۔نماز پڑھنے کے بعد قبلہ رو بیٹھے رہیں اور سورج گرہن کے اختتام تک اللہ سے دعا مانگتے رہیں۔

 تنبیہ برائے حاملہ خواتین:

حاملہ خواتین احتیاطاََ گھروں کے اندر رہیں تاکہ براه راست گرہن کے مضر شعاؤن سے محفوظ ہوں خصوصاً دوران گرہن  حاملہ خواتین اپنے جسم کے کسی بھی حصے کو کجھانے سے گریز کریں بصورت دیگر پیٹ میں بچے کے اس حصے کے کٹ جانے کا خطرہ ہوتا ہے اور یہ یہ تجربات سے ثابت بھی ہو چکا ہے۔
مذید چھری اور قینچی کا استعمال بھی نہ کریں اور نہ ہی پیٹ پر  کسی قسم کا دباؤ ڈالیں۔ گرہن کے دوران نماز کسوف ادا کرے اور حسب استطاعت ٹوٹے چاولوں اور باجرےکا صدقہ کرے۔

نوٹ :

شمسی گرہن اور قمری گرہن چاہے پورے دنیا کے کسی خطے میں ہوں اثرات رکھتے ہیں۔

Checkout More Informations Click Here


No comments:

Post a Comment