Solar Eclipse 26 - December-2019 | سورج گرھن 26 - دسمبر-2019 - Welcome to Bunzah!

Welcome to Bunzah بُنذہ میں آپ کا خوش آمدید

Sunday 22 December 2019

Solar Eclipse 26 - December-2019 | سورج گرھن 26 - دسمبر-2019

جزوی سورج گرین:
اس سال کا آ خری  اور پانچواں  جزوی سورج گرہن 26 دسمبر 2019 بروز جمعرات صبح 7 بج کر  29 منٹ پر آغاز ہوگا۔ انتہائی نقطہ عروج 10 بج کر 17 منٹ پر ہوگا جبکہ  سورج گرہن کا اختتام دوپہر1  بجکر 05 منٹ ہوگا۔ شمسی گرہن کا کل دورانیہ 5 گھنٹے اور 35 منٹ  ہوگا۔  فلکیات کے حساب سے یہ شمسی گرہن برج جدی کے 04:51:51 درجہ پر لگےگا۔ اس سورج گرہن کا  نظارہ پاکستان سمیت انڈیا، سری لنکا، سنگاپور،سعودی عرب، عرب امارات ، برونائی ، فلپائن اور  اسپین کےمختلف علاقوں میں کیا جا سکےگا۔
نماز کسوف:
سورج گرہن کے دوران دو رکعت نماز  امام کے پیچھے پڑھی جاتی ہیں جو نمازکسوف کہلاتے ہیں نماز کی قرآت لمبی ہوں اور رکوع اور سجدہ بھی بہت دیر تک ہوں۔نماز پڑھنے کے بعد قبلہ رو بیٹھے رہیں اور سورج گرہن کے اختتام تک اللہ سے دعا مانگتے رہیں۔
 تنبیہ برائے حاملہ خواتین:
حاملہ خواتین احتیاطاََ گھروں کے اندر رہیں تاکہ براه راست گرہن کے مضر شعاؤن سے محفوظ ہوں خصوصاً دوران گرہن  حاملہ خواتین اپنے جسم کے کسی بھی حصے کو کجھانے سے گریز کریں بصورت دیگر پیٹ میں بچے کے اس حصے کے کٹ جانے کا خطرہ ہوتا ہے اور یہ یہ تجربات سے ثابت بھی ہو چکا ہے۔
مزید چھری اور قینچی کا استعمال بھی نہ کریں اور نہ ہی پیٹ پر  کسی قسم کا دباؤ ڈالیں۔ گرہن کے دوران نماز کسوف ادا کرے اور حسب استطاعت ٹوٹے چاولوں اور باجرےکا صدقہ کرے۔
نوٹ :
شمسی گرہن اور قمری گرہن چاہے پورے دنیا کے کسی خطے میں ہوں اثرات رکھتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment