Partial Solar Eclipse 21-June-20 | جزوی سورج گرہن 21-جون-20 - Welcome to Bunzah!

Welcome to Bunzah بُنذہ میں آپ کا خوش آمدید

Thursday, 18 June 2020

Partial Solar Eclipse 21-June-20 | جزوی سورج گرہن 21-جون-20














جزوی سورج گرہن:

سال 2020  کا پہلا جزوی سورج  گرہن  21 جون 2020 بروز ارتوار کو ہوگا۔ یہ سورج گرہن برج سرطان کے 00:21:23  درجہ پر لگے گا۔ یہ گرہن 21 جون 2020 کو صبح   8 بجکر 45 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ 9 بجکر 45 پر نظر آنا شروع ہوگا اس گرہن کا انتہائی نقطہ  عروج 11 بجکر 40 منٹ تک رہے گا اور اس کا  نظر آنا 1 بجکر 32 منٹ تک رہے گا۔ جبکہ اس جزوی سورج گرہن کا اختتام 2 بجکر 34 منٹ پر ہوگا۔  اس گرہن کا مکمل دورانیہ 5 گھنٹے 49 منٹ ہوگا۔یہ گرہن پاکستان کچھ علاقوں مثلاً حیدرآباد،سکھر سے لیکر رحیم یارخان اور صادق آباد میں مکمل دیکھا جا سکے گا جبکہ ملک کے دوسرے علاقوں میں یہ گرہن کم دیکھا جاسکے گا۔
دنیا میں اس گرہن کا آغاز کانگو افریقہ سے شروع ہوگا اور چین کے سمندری علاقوں میں اختتام پذیر ہوگا۔گرہن پاکستان سمیت انڈیا،چین ایتھوپیااورافریقہ میں واضح نظر آئیگا جبکہ سوڈان، یمن،عمان،عرب امارات،نیپال،بھوٹان اور چین ہانگ کانگ اور انتہائی کم جزوی گرہن دکھائی دیگا۔

نماز کسوف:

سورج گرہن کے دوران دو رکعت نماز  امام کے پیچھے پڑھی جاتی ہیں جو نمازکسوف کہلاتے ہیں نماز کی قرآت لمبی ہوں اور رکوع اور سجدہ بھی بہت دیر تک ہوں۔نماز پڑھنے کے بعد قبلہ رو بیٹھے رہیں اور سورج گرہن کے اختتام تک اللہ سے دعا مانگتے رہیں۔

 تنبیہ برائے حاملہ خواتین:

حاملہ خواتین احتیاطاََ گھروں کے اندر رہیں تاکہ براه راست گرہن کے مضر شعاؤن سے محفوظ ہوں خصوصاً دوران گرہن  حاملہ خواتین اپنے جسم کے کسی بھی حصے کو کجھانے سے گریز کریں بصورت دیگر پیٹ میں بچے کے اس حصے کے کٹ جانے کا خطرہ ہوتا ہے اور یہ یہ تجربات سے ثابت بھی ہو چکا ہے۔مزید چھری اور قینچی کا استعمال بھی نہ کریں اور نہ ہی پیٹ پر  کسی قسم کا دباؤ ڈالیں۔ گرہن کے دوران نماز کسوف ادا کرے اور حسب استطاعت ٹوٹے چاولوں اور باجرےکا صدقہ کرے۔

نوٹ :

شمسی گرہن اور قمری گرہن چاہے پورے دنیا کے کسی خطے میں ہوں اثرات رکھتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment