Full Lunar Eclipse 26-May-2021 | مکمل چاند گرین 26- مئی-2021 - Welcome to Bunzah!

Welcome to Bunzah بُنذہ میں آپ کا خوش آمدید

Wednesday 19 May 2021

Full Lunar Eclipse 26-May-2021 | مکمل چاند گرین 26- مئی-2021

مکمل قمری گرہن:
اس سال کا پہلا مکمل چاند گرہن26 مئی 2021  کو بروز بدھ لگے گابوقت دوپہر 1 بجکر 40 منٹ پر آغاز ہوگا۔ جزوی گرہن کا آغار 2  بج  کر 54 منٹ اورجبکہ  مکمل چاند گرہن آغاز  4 بجکر10 منٹ پر ہوگا۔ جبکہ چاند گرہن اختتام شام 6 بجکر 50 منٹ پر ہوگا۔اس چاند گرہن  کامکمل دورانیہ5گھنٹے اور 10 منٹ پر محیط ہوگا۔ یہ گرہن برج قوس کے 03:52 درجہ سے لیکر 07:02 قمر گرہن کی حالت میں رہےگا۔

 یہ گرہن دن ہونے کی وجہ سے پاکستان اور ایشیاء کے اکثر ممالک میں نظر نہیں آئیگا۔ البتہ اس چاند گرہن کا  نظارہ امریکہ، فلپائن،آسٹریلیا، سنگاپور ، میکسیکو سٹی،تائیون، پیرو ،چلی، انڈونیشیا، ہانگ کانگ، گوئےمال اور چین  کے مختلف علاقوں میں کیا جا سکےگا۔

کینڈا، برازیل، کولمبیا، وینزوویلا، پیرو،کیوبا، ارجنٹائن ، تھائی لینڈ،برما ،ویتنام اور بنگلہ دیش کے کچھ حصوں میں جزوی چاند گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

نماز خسوف:

چاند گرہن کے دوران دو رکعت گھر میں الگ جاتی ہیں جو نمازخسوف کہلاتے ہیں نماز کی قرآت لمبی ہوں اور رکوع اور سجدہ بھی بہت دیر تک ہوں۔نماز پڑھنے کے بعد قبلہ رو بیٹھے رہیں اور چاند گرہن کے اختتام تک اللہ سے دعا مانگتے رہیں۔

 تنبیہ برائے حاملہ خواتین:

حاملہ خواتین احتیاطاََ گھروں کے اندر رہیں تاکہ براه راست گرہن کے مضر شعاؤن سے محفوظ ہوں خصوصاً دوران گرہن  حاملہ خواتین اپنے جسم کے کسی بھی حصے کو کجھانے سے گریز کریں بصورت دیگر پیٹ میں بچے کے اس حصے کے کٹ جانے کا خطرہ ہوتا ہے اور یہ یہ تجربات سے ثابت بھی ہو چکا ہے۔

مزید چھری اور قینچی کا استعمال بھی نہ کریں اور نہ ہی پیٹ پر  کسی قسم کا دباؤ ڈالیں۔ گرہن کے دوران نماز خسوف ادا کرے اور حسب استطاعت ٹوٹے چاولوں اور باجرےکا صدقہ کرے۔

نوٹ :

شمسی گرہن اور قمری گرہن چاہے پورے دنیا کے کسی  بھی خطے میں ہوں اثرات رکھتے ہیں۔

 


No comments:

Post a Comment