Solar Annular Eclipse 10-June-2021 | جزوی سورج گرہن 10-جون-2021 - Welcome to Bunzah!

Welcome to Bunzah بُنذہ میں آپ کا خوش آمدید

Monday 7 June 2021

Solar Annular Eclipse 10-June-2021 | جزوی سورج گرہن 10-جون-2021

جزوی سورج گرین:
اس سال کاپہلا  جزوی سورج گرہن  10 جون بروز جمعرات  پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 01 بج کر12منٹ پر آغاز ہوگا۔ انتہائی نقطہ عروج 03 بج کر42 منٹ پر ہوگا جبکہ  سورج گرہن کا اختتام شام 06  بجکر 11 منٹ ہوگا۔ شمسی گرہن کا کل دورانیہ   6 گھنٹے کے قریب ہوگا۔  فلکیات کے حساب سے یہ شمسی گرہن برج جوزا کے 19:40 درجہ پر لگےگا۔ اس سورج گرہن کا مکمل  نظارہ کینڈا گرین لینڈ اور روس  کےمختلف علاقوں میں کیا جا سکےگا۔

نماز کسوف:

سورج گرہن کے دوران دو رکعت نماز  امام کے پیچھے پڑھی جاتی ہیں جو نمازکسوف کہلاتے ہیں نماز کی قرآت لمبی ہوں اور رکوع اور سجدہ بھی بہت دیر تک ہوں۔نماز پڑھنے کے بعد قبلہ رو بیٹھے رہیں اور سورج گرہن کے اختتام تک اللہ سے دعا مانگتے رہیں۔

 تنبیہ برائے حاملہ خواتین:

حاملہ خواتین احتیاطاََ گھروں کے اندر رہیں تاکہ براه راست گرہن کے مضر شعاؤن سے محفوظ ہوں خصوصاً دوران گرہن  حاملہ خواتین اپنے جسم کے کسی بھی حصے کو کجھانے سے گریز کریں بصورت دیگر پیٹ میں بچے کے اس حصے کے کٹ جانے کا خطرہ ہوتا ہے اور یہ یہ تجربات سے ثابت بھی ہو چکا ہے۔

مزید چھری اور قینچی کا استعمال بھی نہ کریں اور نہ ہی پیٹ پر  کسی قسم کا دباؤ ڈالیں۔ گرہن کے دوران نماز کسوف ادا کرے اور حسب استطاعت ٹوٹے چاولوں اور باجرےکا صدقہ کرے۔

نوٹ :

شمسی گرہن اور قمری گرہن چاہے پورے دنیا کے کسی خطے میں ہوں اثرات رکھتے ہیں۔

  

No comments:

Post a Comment