Partial Lunar Eclipse 19-November-2021 | جزوی چاند گرہن 19- نومبر-2021 - Welcome to Bunzah!

Welcome to Bunzah بُنذہ میں آپ کا خوش آمدید

Tuesday, 16 November 2021

Partial Lunar Eclipse 19-November-2021 | جزوی چاند گرہن 19- نومبر-2021



اس سال کےدوسرے قمری گرہن کا آغاز 19  نومبر 2021  روز جمعہ صبح 11  بج کر02  منٹ پر ہوگا۔  12 بجکر 18 منٹ پر گرہن کا لگنا شروع ہوگا۔انتہائی نقطہ عروج 19 نومبر  2021 کودوپہر 2 بجکر 2 منٹ پر ہوگا۔ جبکہ  چاند گرہن کا اختتام شام 3 بج کر 3 منٹ پر ہوگا۔ چاند گرہن کا کل دورانیہ4 گھنٹے کے قریب ہوگا۔ فلکیاتی اور علم نجوم کے اعتبار سے یہ قمری گرہن برج ثور کے 25:47 سے لیکر28:46 قمر گرہن  میں ہوگا۔ قمر کا یہ گرہن اپنے گھر کے شرف میں ہوگا اور گرہن کے آخری 2 گھنٹے طالع برج ثور میں ہوگا۔

اس چاند گرہن کا  نظارہ پاکستان میں دن ہونے کی وجہ سے نہیں کیا جا سکے گا البتہ علاوہ یہ چاند گرہن جنوبی افریقہ، نیا گرا، برما،انڈیا، تھائی لینڈ، مصر، ہنگری،آسٹریلیا،گوئٹے مالا،کیوبا چلی، جنوبی کوریا،تائیوان، چین،وینزویلا، پیرو،ارجنٹائیں نیوزیلینڈ،پیوٹوریکو، میکسیکو، کینڈا،جاپان  ،بنگلہ دیش اور برما کے کچھ علاقوں میں کیا جا سکےگا۔

نماز خسوف:

چاند گرہن کے دوران دو رکعت گھر میں الگ جاتی ہیں جو نمازخسوف کہلاتے ہیں نماز کی قرآت لمبی ہوں اور رکوع اور سجدہ بھی بہت دیر تک ہوں۔نماز پڑھنے کے بعد قبلہ رو بیٹھے رہیں اور چاند گرہن کے اختتام تک اللہ سے دعا مانگتے رہیں۔

 تنبیہ برائے حاملہ خواتین:

حاملہ خواتین احتیاطاََ گھروں کے اندر رہیں تاکہ براه راست گرہن کے مضر شعاؤن سے محفوظ ہوں خصوصاً دوران گرہن  حاملہ خواتین اپنے جسم کے کسی بھی حصے کو کجھانے سے گریز کریں بصورت دیگر پیٹ میں بچے کے اس حصے کے کٹ جانے کا خطرہ ہوتا ہے اور یہ یہ تجربات سے ثابت بھی ہو چکا ہے۔

مزید چھری اور قینچی کا استعمال بھی نہ کریں اور نہ ہی پیٹ پر  کسی قسم کا دباؤ ڈالیں۔ گرہن کے دوران نماز خسوف ادا کرے اور حسب استطاعت ٹوٹے چاولوں اور باجرےکا صدقہ کرے۔

نوٹ :

شمسی گرہن اور قمری گرہن چاہے پورے دنیا کے کسی  بھی خطے میں ہوں اثرات رکھتے ہیں۔

 


No comments:

Post a Comment