موبائل کے فائدے اور نقصانات کیا ہیں - Welcome to Bunzah!

Welcome to Bunzah بُنذہ میں آپ کا خوش آمدید

Friday 24 March 2023

موبائل کے فائدے اور نقصانات کیا ہیں

 *بانُک ماہ گنج بلوچ*





پیغام رسانی کا کام پہلے خط و کتابت کے ذریعے ہوتا تھا، پھر ٹیلی فون کے ذریعے، اب جدید دور میں موبائل نے جگہ لے لی۔ موبائل کے فوائد کی طرف نظر ڈالیں تو اس کے ذریعے ہم ایک دوسرے کی خیریت گھر بیٹھے حاصل کرلیتے ہیں، اس کے علاوہ کہیں اسپتال میں ہوں، یا شاپنگ مال میں ،دفتر میںہوںیا اسکول، کالج میں۔ اگر کوئی ایمرجنسی یا کوئی ارجنٹ ضرورت ہو تو فوراً ہم کا ل یا میسج کرکے بتادیتے ہیں، تا کہ گھر والے فکر مند نہ ہوں۔ موبائل کی وجہ سے بڑی آسانی ہوگئی ہے۔


موبائل کے جہاں فائدے ہیں وہاں نقصانات بھی ہیں۔اگر کسی چیز کا استعمال صحیح طرح نہ ہو تو پھر خرابیاں پیدا ہوتی ہیں۔نوعمر لڑکوں اور لڑکیوں نے اس چیز کا ناجائز استعمال شروع کردیا ۔ اس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم بھی متاثرہوئی ،اور بے حیائی و برائی کوبھی فروغ ملا۔


 لوگ موبائل میں اس قدرمصروف ہوگئے ہیں کہ گھر والوں اور رشتہ داروں سے تعلق براے نام ہی رہ گیا۔ گھر میں ماں باپ اور بچوں میں فاصلہ اتنا بڑھ گیا ہے ۔ آج ماں باپ بچوں سے بات کرنے کو ترس گئے ہیں۔


اسی طرح ماں باپ بھی موبائل میں اپنا وقت برباد کررہے ہیں۔ایک دوسرے سے رابطہ نہیں، گھر میں موجود ہو کر بھی غیر حاضر ہوگئے۔ ہرکوئی ایک الگ ہی دنیا میں مگن نظر آتاہے۔


کم قیمت پر نیٹ اور فون کال فری ہونے سے بچوں کی تعلیم پر اور کردار پر بُرا اثر پڑا ہے۔ موبائل کے غلط استعمال سے جو نقصان پیدا ہورہا ہے اس کو روکنے کے لیے ہم سب کو اہم کردار ادا کرنا ہے، موبائل کو ضرورت اور فائدے کے لیے استعمال کرنا اچھا ہے۔ تفریحی کاموں کے لیے استعمال کرنا سوائے بربادی کے اور کچھ نہیں۔


موبائل فون کے فائدے بھی ہیں اور نقصانات بھی ۔ اگردانش مندی سے استعمال کیا جائے تو یہ ہماری زندگی میں بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے اور ہماری زندگی میں کافی آسانیاں پیدا کرتا ہے۔ یہ ہمیں اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ رابطے میں رکھتا ہے۔اس کے ذریعے دنیا کے کسی حصہ سے رابطہ کیاجا سکتا ہے۔


 ایک دوسرے کی آواز بھی سنی جا سکتی ہے اور تحریری پیغام بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔ موبائل فون ہمیں دنیا کی ہر طرح کی معلومات فراہم کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔ موبائل فون کے ذریعے طلبہ اپنی پڑھائی میں کافی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کا صحیح استعمال طلبہ کی تعلیم میں بہت مفید ثابت ہو گا۔

No comments:

Post a Comment